اوکاڑہ مویشی منڈی میں غیر معمولی رش، تجارتی سرگرمیاں عروج پر، انتظامیہ کا ہنگامی دورہ

اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )اوکاڑہ کی مویشی منڈی میں خریداروں اور بیوپاریوں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا، جس کے باعث تجارتی سرگرمیاں اپنے عروج پر پہنچ گئیں۔
ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید اور ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے منڈی کا ہنگامی دورہ کیا اور سکیورٹی، صفائی اور انتظامی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے بیوپاریوں اور شہریوں سے سہولیات کے بارے میں استفسار کیا، جس پر شہریوں نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ منڈی میں پینے کے صاف پانی، لائٹنگ، ویٹرنری کیمپس اور دیگر سہولیات فراہم کی گئی ہیں جبکہ غیر قانونی سیل پوائنٹس کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
ڈی پی او ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا کہ مویشی منڈی اور اطراف میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔



