کینیڈاکی وزیر خارجہ پیر کو سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچیں گی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند اپنے پہلے سرکاری دورے پر کل پاکستان پہنچیں گی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انیتا آنند کو دورے کی دعوت نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دی تھی۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد انیتا آنند کا یہ پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔دورے کے دوران انیتا آنند پاکستان کی سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گی۔ترجمان کے مطابق اسحاق ڈارسے ملاقات میں پاک کینیڈا تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور عوامی رابطوں میں تعاون مضبوط بنانے پر بات ہوگی۔ دونوں وزرائے خارجہ علاقائی اورعالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔



