کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند کی محسن نقوی سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنندکی وزارت داخلہ آمد،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ملاقات،پاک کینیڈا تعلقات، تجارت، سکیورٹی اور باہمی روابط بڑھانے پر تبادلہ خیال۔ملاقات میں غیرقانونی امیگریشن، انسانی سمگلنگ، سائبر کرائمز کی روک تھام کیلئے اشتراک کار پر بھی گفتگو،دونوں وزراء کا دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایم او یو پر جلد دستخط کرنے پر اتفاق۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کینڈا کے ساتھ تعلقات کو تمام شعبوں میں فروغ دینا چاہتا ہے،پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کی ترقی میں فعال کردار ادا کر رہی ہے۔

وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ کینیڈا کے ساتھ مشترکہ مفادات کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے کے معاہدے سے دوطرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا۔

کینیڈین وزیر خارجہ نے کہا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں،دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں،باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے فریم ورک مرتب کیا جانا چاہئے۔

مزید خبریں

Back to top button