بورے والا گیس سلنڈر دھماکہ: ایک اور زخمی چل بسا، جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہوگئی

بورے والا (جانوڈاٹ پی کے) بورےوالا مین مٹھائی کی دکان میں گیس سلنڈر دھماکے کے باعث ایک اور زخمی دم توڑ گیا۔
نشتر ہسپتال برن یونٹ میں زیرِ علاج نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق گیس سلنڈر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہو گئی،9 روز قبل چونگی نمبر 5 پر مٹھائی کی دکان میں گیس لیکج سے دھماکہ ہوا تھا، دھماکے میں دو بچوں سمیت 13 افراد جھلس کر زخمی ہوئے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ جاں بحق نوجوان علی رضا کا تعلق چک نمبر 255 ای بی سے تھا، متاثرہ نوجوان نشتر ہسپتال ملتان کے برن یونٹ کے آئی سی یو میں زیرِ علاج تھا جبکہ مزید تین جھلسنے والے نوجوانوں کی حالت بدستور تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
واضح رہے دھماکے میں متاثرہ افراد کے چہرے اور جسم کے مختلف حصے بری طرح جھلس گئے تھے۔



