خیبرپختونخوا کا انکار،بلوچستان کے بعد سندھ حکومت نے بھی وفاق سے بلٹ پروف گاڑیاں مانگ لیں

کراچی(جانو ڈاٹ پی کے)خیبرپختونخوا حکومت کے انکار پربلوچستان کےبعدسندھ حکومت نے بھی وفاقی حکومت سے بلٹ پروف گاڑیاں مانگ لیں۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے وفاقی حکومت کو خط لکھا گیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ  خیبرپختونخوا حکومت کےانکار کے بعد یہ بلٹ پروف گاڑیاں  سندھ کو  فراہم کی جائیں۔

خط میں کہا گیا ہےکہ غیرملکی مہمانوں، وی وی آئی پیز  اور معزز شخصیات کی  سکیورٹی کے لیےگاڑیوں کی ضرورت ہوتی ہے، صوبے میں پیشگی سکیورٹی  اقدامات کے لیے بلٹ پروف گاڑیوں کی  اشد ضرورت ہے۔

خیال رہےکہ چند روز قبل وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا پولیس کو فراہم کی گئی 3 بلٹ پروف گاڑیوں کو بیکار قرار دیتے ہوئے انہیں کے پی پولیس کی تضحیک قرار دیا تھا اور گاڑیاں فوری طور پر وفاق کو واپس کرنے کے احکامات دیے تھے۔

جس کے بعد بلوچستان حکومت نے مطالبہ کیا تھا کہ وفاق یہ گاڑیاں ہمیں دے دے۔وفاق بلوچستان حکومت کے مطالبے پر تینوں بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو  دینےکا فیصلہ بھی کرچکا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button