خبردارہوشیار!بجٹ ہے آنے کو تیار،کون کونسی’’موجیں‘‘ختم ہوں گی؟

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)خبردارہوشیار!بجٹ ہے آنے کو تیار،کون کونسی’’موجیں‘‘ختم ہوں گی؟بجٹ کی تیاریوں کے دوران آئی ایم ایف نے حکومت کے لیے نئی مشکلات کھڑی کر دی، سولر توانائی اور الیکٹرک گاڑیوں کے شعبے کو دی گئیں کئی اہم ٹیکس رعایتیں ختم یا محدود کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ، آئی ایم ایف، بجٹ 2026-27 میں سیلز ٹیکس استثنیٰ اور رعایتوں میں نمایاں کمی کے مطالبے پر بدستور قائم ہے۔ اسی سلسلے میں سولر پینلز پر عائد سیلز ٹیکس کو موجودہ ایک فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ بیٹریوں اور انورٹرز پر بھی 18 فیصد سیلز ٹیکس نافذ کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔



