وفاقی حکومت بجٹ 10جون کو پیش نہیں کرے گی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ 27-2026 دس جون کو پیش نہیں کیا جائے گا۔ذرائع ایوان صدر کا کہنا ہے کہ وفاقی بجٹ پیش کرنے کی نئی تاریخ کا اعلان آج رات وزارت خزانہ کرے گی۔ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ 10جون کو پیش نہ کرنے کا فیصلہ صدر مملکت اور وزیراعظم کی ملاقات میں ہوا۔ ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبوں کی طرف سے 1700 ارب روپے وفاق کو فراہم کرنے کا فیصلہ تکنیکی کمیٹیاں کریں گے۔ تکنیکی کمیٹیوں کی تشکیل آج رات متوقع ہے۔ذرائع کجے مطابق قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس کل کی بجائے 10جون کو ہوگا۔



