دلہن کی ڈانس انٹری پر لڑکے کے والد نے شادی منسوخ کردی

ہریانہ(جانوڈاٹ پی کے)بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں لڑکے کے باپ نے دلہن کے سرعام ڈانس پر شادی ہی ختم کردی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دلہا اور دلہن والوں میں تنازع کا آغاز اس وقت شروع ہوا جب سسرالیوں کو بہو کی انٹری پسند نہ آئی کیونکہ دلہن بھرپور ڈانس کرتے ہوئے شادی ہال میں داخل ہوئی تھی۔

یہ دیکھ کر لڑکی کے سسر اور دلہا کے بڑے بھائی کو غصہ آگیا اور ان کی لڑکی والوں سے بحث ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق اس تنازع کے بعد سسر نے شادی کی منسوخ کردی اور باراتی ہال چھوڑ کر واپس چلے گئے۔

سوشل میڈیا پر دلہن کی انٹری کی ویڈیو خاصی وائرل ہے جس پر صارفین مختلف تبصرے کررہے ہیں۔

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ دلہن کی جانب سے ڈانس کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں تھا جب کہ دیگر کی رائے ہے کہ جب اس طرح کے مسائل تھے تو لڑکے والوں کو تمام امور پر پہلے ہی بات کرلینی چاہیے تھی۔

اس کے علاوہ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے دلہن کے ڈانس اسٹیپس کو نامناسب بھی قرار دیا۔

مزید خبریں

Back to top button