پنجاب میں نیا کالا قانون؟ٹرائل سے پہلے ہی سزا، شہریوں کی زندگی جہنم بنانے کی تیاری!

لاہور(خصوصی رپورٹ :جاوید ڈاٹ پی کے) پنجاب حکومت کا ایک ایسا خوفناک اور سنسنی خیز نیا بل سامنے آگیا ہے جس نے شہریوں کے ہوش اڑا دیے ہیں اور ہر طرف کھلبلی مچا دی ہے۔ قانون کے نام پر ایک ایسا متنازع ترین ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے جس کے بعد اب عدالت اور ٹرائل سے پہلے ہی کسی بھی عام شہری کو مجرم قرار دے کر اس کی زندگی جہنم بنائی جا سکے گی۔ "کنٹرول آف ہیبی چوئیل آفینڈرز اینٹی سوشل بیہویئر بل 2026” کے تحت اب کسی بھی شخص کے خلاف شکایت ملنے پر ایک تین رکنی انتظامی کمیٹی جس میں اسسٹنٹ کمشنر، پولیس اور انٹیلیجنس افسر شامل ہوں گے، بنا کسی عدالتی فیصلے کے اس کی قسمت کا فیصلہ کر دے گی۔ اس قانون کے تحت مبینہ ملزم کے بینک اکاؤنٹ اور جائیداد فوری منجمد کی جا سکے گی جبکہ اس کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور لائسنس بھی منسوخ کر دیا جائے گا۔ حد تو یہ ہے کہ اس شخص کے فون، انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا استعمال کرنے پر بھی مکمل پابندی لگا دی جائے گی جس سے شہریوں کی آزادی مکمل طور پر سلب ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ اس قانون کو انگریز دور کے کالے قوانین اور ایوب خان کے بدنام زمانہ گنڈا ایکٹ سے تشبیہ دی جا رہی ہے کیونکہ اس کے بعد عدالتی نظام مفلوج ہو کر رہ جائے گا اور بااثر افراد اپنے سیاسی یا ذاتی مخالفین کو کچلنے کے لیے اس کا بے دریغ غلط استعمال کر سکیں گے۔ اس سنسنی خیز معاملے کی تمام تر اندرونی کہانیاں اور حقائق جاننے کے لیے امداد سومرو کا یہ وی لاگ مکمل دیکھیں۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button