لاہور ائیر پورٹ پر دبئی سے آنے والی پرواز سے پرندہ ٹکراگیا

لاہور(جانوڈاٹ پی)دبئی سے لاہور آنے والی قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پرواز لینڈنگ کے دوران پرندے سے ٹکرا گئی۔ایوی ایشن ذرائع کےمطابق پرواز پی کے264دبئی سے لاہور پہنچی تھی کہ لینڈنگ کے دوران طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا، جس کے باعث ایک انجن کو نقصان پہنچا۔حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کو بحفاظت لاہور ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا جبکہ تمام مسافر محفوظ رہے۔ واقعے کے بعد طیارے کا تکنیکی معائنہ شروع کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button