چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے عہدیداران اورکارکنوں کیلئے عمر کی حد35برس مقرر کردی

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان بھر میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے عہدیداران و کارکنان کیلئے عمر کی حد35برس مقرر کردی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر ان کے پالیٹکل سیکریٹری جمیل احمد سومرو نے ابتدائی مرحلے میں پی وائی او کراچی ڈویژن اور ڈسٹرکٹ کے عہدوں کے خواہشمند امیدواران سے درخواستیں بھی طلب کرلیں ہیں، اس سلسلے میں خواہش مند امیدوار چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے نام اپنی درخواست بلاول ہاؤس کراچی کے پتے پر ارسال کریں۔



