مکہ دفاعی معاہدہ خطے میں امن کی تاریخی دستاویز ہے، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین طے پانے والے "مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے” کو ملکی تاریخ کا ایک اہم ترین سنگِ میل اور خطے میں امن و استحکام کے لیے ایک تاریخی دستاویز قرار دے دیا ہے۔
سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ معاہدہ نہ صرف پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے محفوظ اور مستحکم مستقبل کی ضمانت فراہم کرتا ہے بلکہ اس سے تینوں برادر ممالک کی اجتماعی دفاعی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے عالمی امن کے تناظر میں بھی اس پیشرفت کو انتہائی پیش رفت قرار دیا۔
چیئرمین پی پی پی نے اس تاریخی معاہدے کو ممکن بنانے پر وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنماؤں کی دانشمندانہ حکمتِ عملی اور سفارتی کوششوں کے نتیجے میں ہی یہ اہم ترین دفاعی اتحاد قائم ہو سکا ہے، جو آنے والے وقت میں خطے کے لیے دور رس اور مثبت نتائج کا حامل ہو گا۔



