بلاول بھٹو زرداری کا شہید عبدالرزاق جھرنا کو خراجِ عقیدت، قربانیوں کو جمہوریت کی علامت قرار دے دیا

کراچی\لاہور(جانوڈاٹ پی کے)چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شہید کارکن عبد الرزاق جھرنا کی برسی کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید عبدالرزاق جھرنا ایک بہادر جیالے تھے جنہوں نے اپنی آخری گھڑیوں میں بے مثال جرات اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہید عبدالرزاق جھرنا تختۂ دار کی جانب سر جھکا کر نہیں بلکہ “جئے بھٹو” کے نعرے لگاتے اور رقص کرتے ہوئے بڑھے، اور خوف کو للکار کر اپنی قربانی کو لازوال مثال بنا دیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ایسی قربانیاں وقت کے ساتھ مدھم نہیں پڑتیں بلکہ انصاف، مساوات اور جمہوریت کی جدوجہد میں قوم کی دھڑکن بن جاتی ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے شہداء کے ورثے کو مقدس امانت سمجھتے ہوئے جدوجہد جاری رکھے گی۔

مزید خبریں

Back to top button