بلاول بھٹو تین روزہ دورے پر مظفرآباد پہنچ گئے، کارکنوں کا پرتپاک استقبال

مظفرآباد(جانوڈاٹ پی کے)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آزاد جموں و  کشمیر کے تین روزہ دورے پر مظفرآباد پہنچ گئے۔

بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ، صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین،سینئر رہنماء پیپلز پارٹی چوہدری محمد ریاض ،ڈی جی پولیٹیکل افیئرز عامر ذیشان جرال  بھی تھے۔اس سے پہلے جب بلاول بھٹو زرداری کوہالہ پُل سے مظفرآباد کی حدود میں داخل ہوے تو قائم مقام صدر آزاد کشمیر و اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر ، میاں عبدالوحید ، سید بازل علی نقوی ، سردار جاوید ایوب، مختار عباسی، دیوان چغتائی، اشفاق ظفر، مبشر منیر اعوان سمیت دیگر ٹکٹ ہولڈرز ،پارٹی رہنماوں و کارکنوں کی بڑی تعداد  نے چییرمین کا والہانہ اور پرتپاک استقبال کیا اور فضاء جئیے زرداری ،جئیے بلاول کے نعروں سے گونج اٹھی ۔چیرمین۔بلاول بھٹو زرداری کو  سینکڑوں گاڑیوں کے جلوس میں دارالحکومت پہنچایا گیا ۔اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے  چیرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے دورۂ مظفرآباد کے دوران پونچھ ڈویژن اور مظفرآباد ڈویژن کے امیدواروں اور رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور آئندہ انتخابی حکمت عملی پر مشاورت بھی کریں گے۔پیپلز پارٹی آزادجموں و کشمیر کے صدر چوہدری محمد یسین آج رات چییرمین بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں عشائیہ دینگے کس میں مظفرآباد اور پونچھ ڈویژن کے پیپلز پارٹی کے تمام امیدوار  اور صدور کے علاؤہ اور مظفرآباد ،نیلم اور جہلم ویلی اضلاع کے پارٹی صدور بھی شرکت کریں گے۔

مزید خبریں

Back to top button