سوات کشتی حادثہ: بلاول بھٹو کا قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس،غفلت کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سوات میں پیش آنے والے کشتی حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔
اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے حادثے میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ریسکیو آپریشن کو مزید تیز کیا جائے تاکہ لاپتا افراد اور میتوں کو جلد از جلد تلاش کرکے نکالا جا سکے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے واقعے میں غفلت برتنے والے متعلقہ عملے اور انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے افسوسناک واقعات کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں تاکہ ذمہ داروں کا تعین کرکے انہیں قانون کے مطابق سزا دی جا سکے۔
بلاول بھٹو زرداری نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل دے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔



