بھارت پاکستان میں دہشتگرد تنظیموں کی فنڈنگ کر رہا ہے،بلاول بھٹو

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہےکہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کے لیے دہشت گرد تنظیموں کی فنڈنگ کررہا ہے، بھارت کے ساتھ موجودہ تناؤ کسی بھی وقت ایک اور تنازع کا باعث بن سکتا ہے۔
فرانسیسی چینل کوانٹرویو میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو امن کے حصول کےلیے بات چیت کرنی چاہیے، دہشت گردی صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں، یہ بھارت کا بھی مسئلہ ہے۔
آبنائے ہرمز کے حوالے سے بلاول بھٹو نےکہا کہ آبنائے ہرمز کے مسئلےکا کوئی فوجی حل نہیں، ایران اور امریکا تنازع دوبارہ شروع ہوا تو اس کے اثرات محدود نہیں رہیں گے، اقوام عالم کو ایران امریکا تنازع کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔



