موسمیاتی تبدیلی عالمی چیلنج بن گئی،بلاول بھٹوزرداری

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر پیغام۔بلاول بھٹو زرداری  نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے جدوجہد درحقیقت انسانیت کے تحفظ کی جدوجہد ہے،موسمیاتی تبدیلی ایک عالمی چیلنج ہے جس سے نمٹنے کے لیے مشترکہ عالمی اقدام ناگزیر ہیں،بار بار آنے والے سیلاب، خشک سالی، شدید گرمی کی لہریں، پانی کی قلت اور ماحولیاتی تباہی کی تلخ حقیقت کی یاد دہانی ہیں،موسمیاتی تبدیلی اب مستقبل کا خطرہ نہیں بلکہ آج لاکھوں انسانوں کی زندگیوں کو متاثر کرنے والی حقیقت بن چکی،بے شمار خاندانوں کے لیے موسمیاتی تبدیلی کوئی بحث یا پیش گوئی نہیں رہی،موسمیاتی تبدیلی اب بے شمار خاندانوں کیلیئے گھر، روزگار، فصل اور کئی صورتوں میں اپنے پیاروں سے محرومی کا نام ہے۔انہوں نے کہا کہ  پاکستان کا عالمی کاربن اخراج میں حصہ نہ ہونے کے برابر ہے،اس کے باوجود پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے،دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے باب میں کلائمنٹ جسٹس کو یقینی بنانا ہوگا،یہ انتہائی ناانصافی ہے کہ وہ ممالک جو اس بحران کے ذمہ دار نہیں ہیں، اس کے سب سے سنگین نتائج بھگتنے پر مجبور ہوں۔

مزید خبریں

Back to top button