بلاول بھٹو زرداری کا دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین کی شہادت پر اظہار

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں زخمی لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین کی شہادت پر اظہار افسوس۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین شہید کو خراج عقیدت اور شہید کی بہادری و فرض شناسی کو سراہا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین شہید کے اہلخانہ سے دلی تعزیت و یکجہتی کا اظہارکیا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین جیسے بہادر بیٹے قوم کیلیئے باعثِ فخر ہیں، جو مادر وطن کی خاطر جانیں نچھاور کرتے ہیں،شہید لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین قوم کی دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے

مزید خبریں

Back to top button