بانی پی ٹی آئی اور ان کا خاندان پاکستان کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے،بلال کیانی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وزیرمملکت بلال اظہر کیانی کا کہنا ہے کہ نورین نیازی کا بیان بالکل بھی قابل قبول نہیں،بانی پی ٹی آئی اور ان کا خاندان پاکستان کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، معرکہ حق سے متعلق نورین نیازی کا بیان قابل مذمت ہے۔بلال اظہر کیانی نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان کی فتح کچھ عناصر کو ہضم نہیں ہوئی، نورین نیازی کا بیان پی ٹی آئی کے پاکستان مخالف عزائم کا ہی تسلسل ہے، اس طرح کے بیانات ملک دشمنی نہیں تو کیا ہے۔



