ایران-امریکا معاہدے پر اسرائیل میں اختلافات، بن گویر نے کھل کر مخالفت کر دی

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر نے ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے معاہدے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

بن گویر نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا معاہدہ اسرائیل پر لاگو نہیں ہوتا اور نہ ہی اسرائیل اس معاہدے کا فریق ہے۔

انہوں نے کہا کہ "یہ معاہدہ ہماری سلامتی کی ضمانت فراہم نہیں کرتا” اور اسرائیل اپنی قومی سلامتی کے معاملات میں آزادانہ فیصلے کرے گا۔

اسرائیلی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ وہ حزب اللہ کے مکمل خاتمے سے کم کسی بھی نتیجے پر مطمئن نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ اسرائیلی فوج کے زیر قبضہ کسی بھی علاقے کے "ایک انچ” سے بھی دستبردار نہیں ہوں گے۔

بن گویر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان سمیت متعدد ممالک ایران اور امریکا کے درمیان طے پانے والے معاہدے کا خیرمقدم کر چکے ہیں اور اسے خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button