بلوچستان،دہشتگردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی بارکھان شہید ہوگئے

بارکھان(جانوڈاٹ پی کے)بلوچستان کے علاقے بارکھان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی بارکھان مرید بگٹی شہید ہوگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق بارکھان کے علاقے کھٹہ چوکی کے مقام پر مسلح افراد نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی۔
ایس پی بارکھان عبدالحق نے بتایا کہ مسلح افراد کی پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی بارکھان مرید بگٹی شہید ہوگئے۔
پولیس افسر نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری روانہ کردی گئی ہے۔



