بھارت کو سفارتی میدان میں ایک اور ہزیمت کا سامنا،برکس وزرائے خارجہ کا اجلاس مشترکہ اعلامیہ کے بغیر ختم
barkas.jpg

بھارت کو سفارتی میدان میں ایک اور ہزیمت اٹھانی پڑی۔برکس وزرائے خارجہ کا دو روزہ اجلاس مشترکہ اعلامیہ کے بغیر ختم ہوگیا۔ بھارت میزبان ہونے کے باوجود رکن ممالک کو مشترکہ اعلامیہ پر متفق نہ کرسکے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر رکن ممالک میں اختلافات ختم نہ ہوسکے۔ اس لیے بھارت کو مجبورا صدارتی اعلامیہ جاری کرنا پڑا۔ گزشتہ ماہ بھی نئی دلی میں برکس کا مشاورتی اجلاس اعلامیہ کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔



