لبنان میں جنگ کا خاتمہ ایران میں جنگ کے خاتمے جتنا اہم ہے، باقر غالیباف

باکو(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر غالیباف نے کہا ہے کہ لبنان میں جنگ کا خاتمہ اتنا ہی اہم ہے جتنا ایران میں جنگ کا خاتمہ، جبکہ خطے کے امن و استحکام کے لیے علاقائی ممالک کو خود اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

آذربائیجان کے دارالحکومت Baku میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک کی پارلیمانی یونین کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد باقر غالیباف نے کہا کہ ایران باہمی احترام، خودمختاری کے احترام اور ایک دوسرے کے داخلی معاملات میں عدم مداخلت کی بنیاد پر تمام اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ خطے کی سلامتی کسی بیرونی طاقت کی مرہونِ منت نہیں ہونی چاہیے بلکہ اسے مقامی اور علاقائی تعاون کی بنیاد پر استوار کیا جانا چاہیے۔

ایرانی سپیکر کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کے درمیان اتحاد، باہمی تعاون اور مشترکہ حکمتِ عملی ہی خطے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور پائیدار امن کے قیام کی ضمانت بن سکتی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button