بنوں: پاک فوج، پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، 16 خوارج ہلاک، 2 اہلکار شہید

بنوں میں پاک فوج، پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 16 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جن میں 2 اہم سرغنہ بھی شامل ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ آپریشن بنوں کے علاقے میریان میں کیا گیا، جہاں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا اور متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے۔

ہلاک ہونے والوں میں مبینہ طور پر علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے والا سرغنہ زمری نور اور افغان کمانڈر عبداللہ سعید شامل ہیں۔

آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کے 2 اہلکار کانسٹیبل وحید اللہ خان اور نور اللہ خان شہید ہو گئے۔ دونوں شہداء کی نماز جنازہ پولیس لائنز بنوں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی، جس میں اعلیٰ حکام، سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button