پنگریو میں خاتون کا مبینہ تشدد اور گھر سے بے دخل کیے جانے کے خلاف احتجاج

ٹنڈوباگو(محمد سلیم میمن/جانو ڈاٹ پی کے)پنگریو کے قریب گوٹھ غلام محمد کھوسو کی رہائشی مسماۃ فوزیہ کھوسو نے اپنی بہن کنول کھوسو کے ہمراہ ٹنڈوباگو پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے شوہر اسد علی کھوسو کے بھائیوں راشد اور شاہد کھوسو اورنند نے اسے اور اس کے دو معصوم بچوں کو تشدد کا نشانہ بناکر زبردستی گھر سے نکال دیا ہے،جبکہ اس کے دیور سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلا رہے ہیں کہ اس کے شوہر نے اسے طلاق دے دی ہے۔

متاثرہ خاتون فوزیہ کھوسو نے اپنی بہن کنول کھوسو کے ہمراہ میڈیا کے سامنے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ وہ دربدر ہوکر اپنی بہن کے گھر رہنے پر مجبور ہے،اس کے دیور اسلحہ لے کر اسے اور اس کی بہن کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ واقعے کے متعلق پنگریو تھانے اور ایس ایس پی بدین کو درخواستیں دی گئی ہیں تاہم پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جارہی۔متاثرہ خواتین نے آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی حیدرآباد سے مطالبہ کیا کہ معاملے کا نوٹس لے کر انہیں انصاف فراہم کیا جائے اور تحفظ فراہم کیا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button