کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2 ریکارڈ

کوئٹہ (جانوڈاٹ پی کے\ویب ڈیسک) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 14 کلومیٹر تھی۔

مرکز کے مطابق زلزلے کا بنیادی مرکز بلوچستان کا جنوب مغربی علاقہ بسیمہ تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

مزید خبریں

Back to top button