اندھی طاقت کے استعمال کی بجائے کشمیر میں بات چیت سے مسائل حل کرنے چاہئیں،لیاقت بلوچ

بدین(رپورٹ:مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہاکہ اندھی طاقت کے استعمال کی بجائے کشمیر میں بات چیت سے مسائل حل کرنے چاہیں۔ کشمیر ہمارا بیس کیمپ ہے اندھی طاقت سے مسئلہ کشمیر کو کمزور نہ کیا جائے۔امام حسین نے حق و باطل کی کشمکش میں حق کے راستے کو واضح کردیا۔ جماعت اسلامی اتحاد امت کی داعی اور حسینی مشن کو آگے بڑھانے کے راستے پر گامزن ہے۔ عالم اسلام متحد ہوکر سامراجی قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنا سکتا۔ سندھ میں کرپشن ظالمانہ وڈیرہ شاہی نظام نے عوام کو صحت، تعلیم ،صاف پانی سمیت زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم رکھا ہے۔ منشیات کا عادی بناکر سندھ کے نوجوانوں کا مستقبل تباہ کیا جارہا ہے۔ سندھ کی ترقی مسائل کے حل اورحقیقی تبدیلی کے لیے عوام کو جماعت اسلامی کا ساتھ دینا چاہیے۔ بدل دو نظام کو سنوار دو سندھ کو تحریک کا پیغام ہر گھر دکان اور دفتر تک پہنچایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدین کے مقامی ہال میں تربتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں ضلع بھر سے کارکنان و بردار تنظیمات کے ذمے داران شریک تھے۔ اس موقع پر صوبائی امیر کاشف سعید شیخ، ضلعی امیر علی مردان شاہ اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ملک معاشی طور پر تباہ ہوچکا ہے سندھ میں تعلیم کا بیڑہ غرق کر دیا گیا ہے سندھ عوام گٹرنالوں کا پانی پینے پر مجبور ہیں پیپلزپارٹی کے حکمران ملک کی دولت ذاتی عیاشیوں کے لیے استعمال کررہے ہیں لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ سندھ سے گیس نکلتا ہے لیکن سندھ کے عوام کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہورہا سندھ میں وڈیروں اور جاگیرداروں کی حکومت ہے چھوٹے آبادگاروں کو پانی بھی نہیں دیا جارہا سندھ کے حقوق پر ڈاکہ مارا جارہا ہے عالمی لیول پر پیٹرولیم کی مصنوعات میں کمی ہوئی ہے لیکن یہاں پیٹرول کی قیمت میں کمی نہیں کی جارہی انہوں نے کہاکہ پیٹرول کی قیمت 225 فی لیٹر کی جائے انہونے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ سندھ کی بیٹیاں پریا کماری اور فضیلہ سرکی کو فوری بازیاب کرایا جائے

مزید خبریں

Back to top button