بہاولنگر: تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق، 2 زخمی

بہاولنگر(جانوڈاٹ پی کے) پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں پیش آنے والے ایک المناک ٹریفک حادثے میں تیز رفتار ٹریلر کی زد میں آ کر دو موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ قاضی والا روڈ پر اس وقت پیش آیا جب مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں دو نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ دو دیگر افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 20 سالہ حسنین اور 19 سالہ عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور لاشوں سمیت زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس نے حادثے میں ملوث ٹریلر کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے، جبکہ حادثے کے بعد فرار ہونے والے ٹریلر ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں افسوس کی فضا چھا گئی، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ڈرائیور کو جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button