اوکاڑہ،خواتین کو’’بیڈٹچ‘‘مہنگا پڑ گیا،بازوتڑوابیٹھا

اوکاڑہ( رپورٹ:وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے)گلی سے گزرتی خواتین سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو صدر اوکاڑہ پولیس نے گرفتار کر لیا ملزم نے چلتے موٹر سائیکل سے خاتون کو بیڈ ٹچ کیا تھا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا گیا پولیس نے درجنوں سی سی ٹی وی کیمروں سے ملزم کا روٹ ٹریس کیا جدید تفتیشی حکمت عملی سے ملزم کی شناخت کے بعد کامیاب کارروائی عمل میں لائی گئی گرفتاری کے دوران ملزم نے فرار کی کوشش کی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہوگیا فرار کی کوشش میں گرنے سے ملزم کا بازو زخمی ہوا، پولیس نے زخمی حالت میں حراست میں لے لیا پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے کہا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس سے سر مو انحراف نہیں کیا جائے گا

مزید خبریں

Back to top button