بدین،ملاح کو مزدا نے کچل کرموت کی نیند سلادیا

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)تلہار کے قریب میں بدین حیدرآباد روڈ پر دلوانی موڑ پر خوفناک ٹریفک حادثہ چار بچوں کی کفالت کرنے والا باپ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔خبر کے مطابق نوجوان عبدالغفار ملاح اپنے گھر سے موٹر سائیکل پر سوار ہوکر ناشتہ کی چائے کے لیئے دودھ لینے نکلا تھا کہ اسی دوران ایک تیز رفتار مزدا نے اسے کچل دیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی ورثا اور علاقہ مکینوں نے نوجوان کو ایمبولینس کے ذریعے رورل ہیلتھ سینٹر تلہار منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی اور متوفی کی شناخت گاؤں مبارک ملاح کے رہائشی 30 سالہ شادی شدہ نوجوان عبد الغفار ملاح کے نام سے ہوئی ہے جو چار بچوں کا باپ تھاحادثے کی اطلاع تلہار پولیس کو دے دی گئی ہے، جبکہ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے رورل ہیلتھ سینٹر تلہار میں ڈاکٹر وں نے مطلوب کارروائی کے بعد نوجوان کا جسد خاکی ان کے ورثاء کے حوالے کردیا جو گھر پہنچنے پر اہلِ خانہ میں کہرام مچ گیاجبکہ پورے علاقے میں بھی سوگ کی فضا چھا گئی ہے۔



