بدین،5سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنانے کی کوشش،پولیس نے ملزم گرفتار کرکے چھوڑدیا

بدین(رپورٹ:مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)پنگریو شہرکے وارڈ نمبردوکے رہائشی بچے پانچ سالہ علی حیدر قریشی کومحلے کے ہی نوجوان 17سالہ وجاہت کھوسو نے بدفعلی کانشانہ بنانے کی کوشش کی بچے کی چیخ وپکارپربچے کوتشددکانشانہ بنایااوراسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ،بچے کے شور مچانے پر ملزم بچے کوچھوڑکرفرارہوگیا

بچے کی جانب سے واقعہ کے بارے میں والدین کوآگاہ کرنے پر متاثرہ بچے کے والدشاہدقرہشی نے پنگریو تھانے میں واقعہ کی رپورٹ درج کرائی جس پرپنگریوپولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا تاہم بااثرافرادکی مداخلت پر ملزم کورہاکردیاگیاجس کے بعدشاہدقریشی نے اپنے متاثرہ معصوم بچے کے ہمراہ پریس کلب پنگریو میں میڈیا کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ پولیس نے ملزم کورہاکردیاہے جس کے بعد ملزم اوراس کے حمائتی دندناتے پھر رہے ہیں شاہد قریشی نے بتایا کہ جب اس نے پنگریو تھانے میں ایف آئی آردرج کرانے کی کوشش کی توایس ایچ اونے مجھے کہاکہ بچے سے بدفعلی ہوئی تو نہیں کہ ایف آئی آردرج کروں اوراین سی داخل کرکے مجھے تھانے سے روانہ کردیا متاثرہ بچے علی حیدر نے میڈیاکوواقعہ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ ملزم نے اسے برہنہ کیااس کے ساتھ غلیظ حرکتیں کیں اور بدفعلی کی کوشش کی تاہم میری چیخ وپکارپرملزم مجھے چھوڑ کرفرارہوگیا

مزید خبریں

Back to top button