بدین،سیرانی سے کڈھن تک سڑک کی تعمیرنہ کرنے کیخلاف احتجاج

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)ساحلی علاقے کے شہر سیرانی سے کڈھن تک تباہ حال مین سڑک کی تعمیر نہ کیے جانے کے خلاف رہائشیوں نے اسلم ملاح، سومار ملاح اور دیگر کی قیادت میں سیرانی شہر میں سینکڑوں افراد کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ سیرانی سے کڈھن جانے والی مین سڑک گزشتہ کئی برسوں سے خستہ حالی کا شکار ہے۔ متعدد بار متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا گیا، لیکن تاحال سڑک کی تعمیر کے لیے کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ جس کے باعث کڈھن، علی بندر، سیرانی، بھگڑا میمن، احمد راجو، روپا ماڑی اور گردونواح کے لاکھوں مکین شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں انہوں نے سندھ کے وزیر اعلیٰ، ایم این اے حاجی رسول بخش چانڈیو، ایم پی اے تاج محمد ملاح، محمد اسماعیل راہو اور چیئرمین ضلع کونسل علی اصغر ہالیپوٹو سے مطالبہ کیا کہ سیرانی سے بھگڑا میمن تک کئی سالوں سے تباہ حال مین سڑک کو فوری طور پر تعمیر کرایا جائے تاکہ علاقے کے رہائشیوں میں پائی جانے والی بے چینی اور مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔



