بدین ٹنڈو باگو روڈ پر موٹر سائیکل کو بولان گاڑی کی ٹکر میاں بیوی ایک بچہ شدید زخمی

بدین(رپورٹ:مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)بدین ٹنڈو باگو روڈ پر موٹر سائیکل کو بولان گاڑی کی ٹکر میاں بیوی ایک بچہ شدید زخمی۔بدین کے علاقے چانڈیا نگر کے رہائشی انڈس سول اسپتال بدین کے ملازم شویر شعیب کاتیار اپنی اہلیہ اور دو سالہ بیٹے ارحم کاتیار کے ساتھ موٹر سائیکل پر ٹنڈو باگو سے بدین آ رہے تھے کہ نامعلوم بولان گاڑی کی ٹکر سے تینوں شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر ڈاکٹر سکندر میندھرو سول اسپتال بدین منتقل کیا گیا جہاں سے زخمی شعیب کاتیار کو مزید علاج کے لیے حیدرآباد روانہ کر دیا گیا جبکہ ان کی اہلیہ اور بیٹا انڈس اسپتال بدین میں زیر علاج ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button