بدین،ایس ایچ او تھانہ شہید فاضل راہو نے3ملزموں کو گرفتار کرلیا

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)ایس ایچ او تھانہ شہید فاضل راہو نے رات گئے جرم کی کوشش ناکام بناکر3ملزموں کو اسحلہ سمیت گرفتار کرلیا خبر کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شہید فاضل راہو انسپکٹر محمد انور لغاری نے اسٹاف کے ہمراہ رات گئے چک نمبر 5 کی جانب جانے والے لنک روڈ پر کاروائی کرکہ جرم کی کوشش ناکام بناکر 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک ملزم موقع پر فرار ہوگیا گرفتار ملزمان کی شناخت علی اکبر جونیجو، امام بخش سمیجو اور زین العابدین سمیجو کے طور پر ہوئی ہے جبکہ مفرور ملزم جڑیو عرف رچھو ملاح تھا گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے ملزمان کے خلاف تھانہ شہید فاضل راہو پر جرم کی کوشش کے دفعات اور آرمس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button