بدین،دوبرادریوں میں جھگڑا،لاٹھیوں،کلہاڑیوں اورسریوں کے وار سے4افراد لہولہان

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)بدین میں گولاڑچی روڈ پر چانڈیا اور ہوت برادری کے افراد کے درمیان جھگڑا، لاٹھیوں، کلہاڑیوں اور سریوں کے وار سے 4 افراد لہولہان ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بدین میں چانڈیا اور ہوت برادری کے افراد کے درمیان معمولی بات پر جھگڑا ہوگیا، جس میں لاٹھیوں، کلہاڑیوں اور سریوں کے استعمال کے باعث چانڈیا برادری کے محرم چانڈیو، رجب علی، محمد عرس اور سارنگ چانڈیو جبکہ ہوت برادری کے ایاز ہوت، ایوب ہوت اور مینھوں وسایو ہوت شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں انڈس اسپتال بدین منتقل کردیا گیا بدین پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔



