بدین،قتل کے دومقدمات میں ایک ملزم کو پھانسی،3کو عمر قید کی سزا

بدین(رپورٹ:مرتضیٰ میمن/جانوڈاٹ پی کے)فرسٹ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بدین کی عدالت نے قتل کے دو الگ الگ مقدمات میں جرم ثابت ہونے پر ایک ملزم کو پھانسی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں پانچ سال قید کی سزا اور تین ملزمان کو عمر قید اور 5/5 لاکھ روپے جرمانے اور جرم چھپانے پر پچاس ہزار روپے جرمانہ کی ادائیگی کی سزا سنادی ہے تفصیل کے مطابق 11مارچ 2022 میں بدین تھانے کی حدود میں ملزم مختیار شاہ نے اپنی ہی رشتےدار مسمات فرزانہ شاہ کو قتل کردیا تھا جس کا مقتول کے شوہر چگو شاہ کی مدعیت میں بدین تھانے پر ملزم کے خلاف گناہ نمبر 22/2022 قلم 302 اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات درج کیئے گئے تھے جو مذکورہ عدالت میں زیر سماعت تھا گزشتہ روز ملزم پر مسمات فرزانہ شاہ کو گولی ماری کر قتل کرنے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم ثابت ہونے پر فرسٹ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بدین رائو محمد ندیم کی عدالت نے ملزم مختیار شاہ کو قتل کے جرم میں پھانسی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں پانچ سال قید با مشقت کی سزا سنائی ہے اور 2021 میں تحصیل ٹنڈو باگو کے نواحی شہر ڈیئی تھانے کی حدود میں ذاتی دشمنی کی بنیاد پر ملزمان نیک محمد راہموں علی نواز راہموں اور نواب راہموں نے اپنے ہی رشتےدار الھبچا یو راہموں کو قتل کرکے اس کی لاش بو ری میں بند کرکے پانی کے گڑھے میں پھینک دیا تھا ان تینوں کے خلاف ڈیئی تھانے پر گناہ نمبر 98/2021 قلم 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا جو بھی مذکورہ عدالت میں زیر سماعت تھا مقتول الھبچا یو راہموں کو قتل کرنے اور اس کی لاش پانی کے گڑھے میں چھپانے کا جرم ثابت ہونے پر فرسٹ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بدین رائو محمد ندیم کی عدالت نے مجرم نیک محمد راہموں علی نواز راہموں اور نواب راہموں کو قتل کے جرم میں عمر قید اور لاش چھپانے کے جرم میں 50/50ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے قتل کے دونو مقدمات میں چاروں مجرم پہلے سے ہی گرفتار ہیں اور فیصلا سنانے کے وقت مذکورہ عدالت میں موجود تھے۔

مزید خبریں

Back to top button