سابق رکن قومی اسمبلی بابو غلام حسین میمن سے عوام کی ملاقاتیں

ٹھٹھہ(جاوید لطیف میمن/جانوڈاٹ پی کے)ٹھٹھہ سے چار دفعہ منتخب سابق رکن قومی اسمبلی اور پ پ پ کے مرکزی رھنما بابو غلام حسین میمن سے عوام کی ملاقاتیں۔پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان کے رھنما پیپلز پارٹی کے بانی رکن اور ٹھٹھہ سے چار مرتبہ منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی اور شھید رانی محترمہ بینظیر بھٹو کے وفادار سیاسی رھنما بابو غلام حسین میمن کی علالت پر عیادگ کرنے اور عید ملنے کے لئے ان کی مکلی والی رھائشگاہ پر ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی ۔ سماجی رھنمائوں سمیت صحافی برادری کی جانب سے ملاقاتوں کا سلسلا جاری ہے بابو غلام حسین میمن سے ملاقات کرنے والوں میں پاکستان پیپلز پارٹی سندہ کے رھنما اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر عبدالواحد سومر، پ پ پ ٹھٹھہ کے صدر اور رکن قومی اسمبلی صادق علی میمن ۔ میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ کے سابق چیئرمن ممتاز علی میمن ۔ پ پ پ ٹھٹھہ کے رھنما پپو قاضی، سینیئر صحافی جاوید لطیف میمن ۔ یوسف دایو ۔ سلیم عطار قریشی اور دیگر شامل تھے اس موقع پر بابو غلام حسین میمن کے فرزند اور پ پ پ رھنما طفیل احمد میمن اور طاھر احمد میمن بھی موجود تھے۔

مزید خبریں

Back to top button