کنگ نےبابرکوسنچری سے محروم کردیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں سنچری کے قریب پہنچ کر88رنزپر رن آؤٹ ہوگئے جبکہ دلچسپ بات یہ رہی کہ انہیں رن آؤٹ کرنے والے ویسٹ انڈیز کے اوپنر برینڈن کنگ تھے۔بابر اعظم آج سنچری مکمل کر لیتے تو یہ ٹیسٹ کرکٹ میں تقریباً چار سال بعد ان کی پہلی سنچری ہوتی، بابر نے اپنی آخری ٹیسٹ سنچری 2022 میں نیوزی لینڈ کے خلاف اسکور کی تھی۔مزید دلچسپ اتفاق یہ ہے کہ صرف ایک روز قبل سوشل میڈیا پر بابر اعظم اور برینڈن کنگ کی ایک تصویر خوب وائرل ہوئی تھی۔
تاہم کھیل نے صرف ایک دن بعد دلچسپ موڑ لے لیا، جب اسی برینڈن کنگ کی برق رفتار تھرو نے بابر اعظم کو 88 رنز پر رن آؤٹ کر کے نہ صرف ان کی اننگز کا خاتمہ کیا بلکہ برسوں بعد آنے والی ممکنہ ٹیسٹ سنچری کا انتظار بھی مزید بڑھا دیا۔



