پنجاب حکومت کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سیلاب متاثرین کی مدد سے انکار

پنجاب حکومت اورپیپلز پارٹی آمنے سامنے،تلخیاں بڑھنے لگیں

پنجاب حکومت اورپیپلز پارٹی آمنے سامنے،تلخیاں بڑھنے لگیں۔پنجاب حکومت نے پیپلز پارٹی کی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے سے انکار کردیا۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کیا اُن سے عقل لیں جنہوں نے سندھ کو آثار قدیمہ بنادیا؟،حکومت پنجاب اپنے وسائل سے سیلاب متاثرین کی مدد کررہی ہے، ہمیں بیرونی امداد کا انتظار نہیں ہے۔
سندھ میں لوگ ابھی تک بحال نہیں ہوئے
انہوں نے کہا کہ سندھ میں بیرونی امداد کےباوجود لوگ مکمل طور پر بحال نہیں ہوئے، سندھ یا کراچی کا کیا حال ہے؟بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ پنجاب کی تعریف کی،بلاول بھٹو کے بیان کو زیادہ معتبر سمجھتی ہوں،باقی سیلابی سیاست کرنیوالوں کیلئے دعا ہی کی جا سکتی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ جو بی آئی ایس پی سے رجسٹرڈ ہی نہیں انہیں امداد کیسے دی جائے؟ 
وزیر اطلاعات پنجاب  نے مزید کہا کہ سیلاب سے47لاکھ افراد متاثر ہوئے،26لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیاگیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے ریلیف پیکج کا اعلان کردیا ہے۔ابتدائی سروے مکمل کرلیاگیا ہے۔سیلاب متاثرہ علاقوں کے کاشتکاروں کو20ہزارفی ایکڑحکومت پنجاب ادا کرےگی۔

کاشتکاروں کو 20ہزار فی ایکٹر حکومت پنجاب دے گی

اگر کسی کا پکا گھر گرگیا ہے تو اسے 10 لاکھ روپے ادا کیےجائیں گے، جس کا کچا مکان گرگیا ہے اس کو 5 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے، کسی کی گائے یا بھینس مرگئی ہے تواسے 5 لاکھ روپے ادا کیےجائیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button