بڑا دھماکہ: کلبھوشن یادیو کے بعد ملک دشمنوں کا سب سے بڑا مہرہ دھر لیا گیا، ہوش ربا انکشافات!

مظفرآباد: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے) ازاد کشمیر کے اندر بدامنی اور انتشار پھیلانے والی کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے سربراہ شوکت نواز میر کی گرفتاری کی سنسنی خیز اور ہوش رُبا تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جس کے بعد دلی سے لے کر پاکستان میں موجود ان کے ہینڈلرز تک صفِ ماتم بچھ گئی ہے۔ انتہائی معتبر ذرائع کے مطابق ریاست کی طرف سے ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم کے حقدار بننے والے اس مہرے کو ایک خاتون کی مدد سے انتہائی خفیہ آپریشن کے ذریعے گرفتار کیا گیا، جس وقت وہ ایک خاص مشروب کے نشے میں دھت تھا۔ طوطا پنجرے میں آتے ہی سلطانی گواہ بننے اور فیملی سمیت بیرونِ ملک فرار کی شرط پر اپنے آقاؤں کے تمام کچے چٹھے کھولنے پر تیار ہو گیا ہے جس سے انڈیا کی وہ تمام خفیہ چوریاں بے نقاب ہونے والی ہیں جو کلبھوشن یادیو کے نیٹ ورک کے بعد اس دوسرے بڑے انسٹرومنٹ کو کھلائی جا رہی تھیں۔ اس گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا پر پرانی ویڈیوز کے ذریعے ازاد کشمیر میں قبضے اور تشدد کی جھوٹی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں جبکہ حقیقت میں ملزم پر کوئی تشدد نہیں ہوا، البتہ راولہ کوٹ میں دھرنے کے دوران مفرور ساتھی سردار امان کی پاکستان کے راستے بند کرنے اور مقبوضہ کشمیر کے راستے کھولنے کی تقریر نے اس سازش کا پورا پلان کھول کر رکھ دیا ہے جس پر بھارتی را (RAW) کے پالتو صحافی بھی اچھل کود کر رہے ہیں۔
اس انتہائی حساس اور سنسنی خیز معاملے کے پیچھے چھپے ہینڈلرز اور خفیہ آپریشن کے حقائق جاننے کے لیے معروف صحافی معظم فخر کا یہ وی لاگ مکمل دیکھیں۔ ویڈیو لنک:




