عوامی تحریک ضلع ٹھٹہ کی جانب سے کینجھر جھیل کے ایم ڈی فیاض شاہ کے عوام دشمن عمل کی سخت الفاظ میں مذمت

ٹھٹھہ(جاوید لطیف میمن)عوامی تحریک ضلع ٹھٹھہ کے صدر رزاق چانڈیو، جنرل سیکریٹری شاہ محمد چانگ، گھنور خان زنور اور مٹھا خان لاشاری نے اپنے مشترکہ بیان میں کینجھر جھیل پر تعینات ایم ڈی آفیسر فیاض شاہ کے غیر قانونی اور عوام دشمن اقدامات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے حکمران کینجھر کے ہزاروں لوگوں سے ان کا روزگار چھیننا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کینجھر کے مقامی لوگوں کے روزگار کے ذرائع بند کر کے انہیں فاقہ کشی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے اور ان کے خلاف جھوٹے، من گھڑت اور بے بنیاد مقدمات درج کر کے انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے۔ ایم ڈی فیاض شاہ خود کو وزیر اعلیٰ کا قریبی رشتہ دار ظاہر کر کے علاقے میں خوف و ہراس پیدا کر رہا ہے، جو حکمرانوں کی بے حسی اور فرعونیت کا کھلا ثبوت ہے۔

عوامی تحریک کے رہنماؤں نے کہا کہ ایسے جابرانہ اقدامات نام نہاد جمہوریت اور آئین کے منہ پر طمانچہ ہیں۔وہ مطالبہ کرتے ہیں کہ عوام دشمن عمل میں ملوث ایم ڈی فیاض شاہ کو فوری طور پر اپنے عہدے سے ہٹایا جائے اور پورے معاملے کی شفاف، غیر جانبدار اور آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں، جبکہ مقامی لوگوں کے خلاف درج کیے گئے تمام جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات بلا تاخیر ختم کیے جائیں۔

مزید خبریں

Back to top button