آسڑیلیا بھی پاکستانی سفارتکاری کا گرویدہ
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا آسڑیلوی وزیر خارجہ کیساتھ ٹیلیفونک رابطہ،مذاکرات پر بریفنگ دی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)آسٹریلیا نے امریکا ایران مذاکرات میں ثالثی پر پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئےتنازعات کے پرامن حل کی اہمیت پر زور دیا ہے۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آسٹریلیا کی وزیر خارجہ پینی وونگ کو ٹیلیفون کیا،آسٹریلوی وزیر خارجہ نے سفارتکاری کے فروغ کیلئے پاکستانی عزم کی تعریف کی۔اسحاق ڈار نے آسٹریلوی ہم منصب کوگیارہ اوربارہ اپریل کی اسلام آباد ٹاکس سے آگاہ کیااورمذاکرات و سفارتکاری جاری رکھنے کے پاکستانی عزم کا اعادہ کیا،دونوں رہنماؤں نےعالمی معیشت بالخصوص ترقی پذیر ممالک پر اثرات پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔



