عون چودھری نے نورین خان سے قوم سے معافی مانگنے کامطالبہ کردیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)وزیر مملکت اوور سیز پاکستانیز عون چوہدری نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن نورین نیازی سے قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عون چوہدری نے کہا کہ نورین نیازی کا بیان افسوسناک، غیر ذمہ دارانہ اور قومی مفادات کے منافی ہے۔عون چوہدری نے کہا کہ نورین نیازی کے بیان سے پوری قوم کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے اندر موجود سانپ ملک کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں، ان کی سیاست کا مقصد صرف انتشار پھیلانا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button