دیپالپور میں کتے کو زہر دے کر مارنا مہنگا پڑ گیا،دیہاتیوں کا ستھراپنجاب کی ٹیم پر حملہ،گونگی بہری خواتین نے عملے پرتشدد کا الزام عائد کردی

دیپالپور(محمد اسلم بھٹی/جانو ڈاٹ پی کے)گاؤں بھوکن میں ستھرا پنجاب کے سپر وائزر عدنان کی ٹیم نے کتے کو زہر کھلا دیا میناں بی بی نے اجتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ کتا ہمارے گھر بندھا ہوا تھا جسے باہر لیجا کر زہر دیا گیا میرے بیٹے نے منع کیا تو ٹیم ستھرا پنجاب نے میری گونگی بہری دو بچیوں ایک گونگے بہرے داماد اور بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے

ستھرا پنجاب کی ٹیم نے بھی احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ ہم سرکاری حکم پر آوارہ کتوں کو تلف کر رہے ہیں جس کتے کو ہم نے زہر دیا وہ کچرا کنڈی پر موجود تھا لوگوں نے ہم پر تشدد کیا اور سامان بھی ضبط کر لیا تھانہ حجرہ شاہ مقیم کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایک بار معاملہ رفع دفع کرادیا مگر دونوں فریق ایک دوسرے کیخلاف کاروائی کی دھمکیاں لگا رہے ہیں نمبر دار سردار جاوید اقبال وٹو نے فریقین کے رابطہ کرنے پر پیشکش کی ہے وہ میرے پاس آجائیں بیٹھ کر معاملات کا میرٹ پر حل نکال لیتے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button