آسٹریلیا میں عاصم اظہرکی اذان دینے کی ویڈیو وائرل

میلبورن(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر کی آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں اذان دیتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے،جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق عاصم اظہر اپنے پیشہ ورانہ مصروفیات کے سلسلے میں آسٹریلیا میں موجود تھے، جہاں انہوں نے اذان دی۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں وہ سیاہ شلوار قمیض میں ملبوس نظر آ رہے ہیں۔
مداحوں نے عاصم اظہر کی خوبصورت آواز اور اس روحانی انداز کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا، جبکہ متعدد صارفین نے ماشاء اللہ کے تبصرے کرتے ہوئے ان کی تربیت اور مذہبی وابستگی کی بھی تعریف کی۔



