ایرانی وزیر خارجہ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے رابطہ، علاقائی صورتحال اور باہمی امور پر تبادلہ خیال

تہران(ویب ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں خطے کی تازہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق عباس عراقچی نے دورۂ بیجنگ کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر سے رابطہ کیا۔ گفتگو میں دونوں جانب سے علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کے دوران عباس عراقچی نے کہا کہ تہران نے خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے پڑوسی ممالک کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران اپنے عوام کے حقوق کے تحفظ کے ساتھ خطے میں امن کی بحالی اور پڑوسی ممالک کے ساتھ دوستانہ و پرامن تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے امریکا اور ایران پر زور دیا کہ مزید کشیدگی سے گریز کرتے ہوئے مذاکرات کی طرف واپس آیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ چین خطے میں کشیدگی کے مزید بڑھنے اور یمن و بحیرۂ احمر تک پھیلنے کا خواہاں نہیں۔

وانگ یی نے واشنگٹن اور تہران پر زور دیا کہ زیرِ التوا معاملات پر بامعنی مذاکرات کیے جائیں اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت طے پانے والے اتفاقِ رائے کی بنیاد پر مذاکراتی فریم ورک بحال کیا جائے۔

چینی وزیر خارجہ کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان جاری تنازع کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں۔

مزید خبریں

Back to top button