پاکستانی فیلڈ مارشل مذاکرات میں سب سے بڑے مصالحت رہے، امریکی اخبار

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں سب سے بڑے مصالحت کار کا کردار ادا کیا۔ رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے معاہدے کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دینے کیلئے امریکی اور ایرانی قیادت سے مسلسل رابطے اور اہم ملاقاتیں کیں۔
دوسری جانب نیویارک ٹائمز نے بھی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمتی پیشرفت میں پاکستان کے فیلڈ مارشل نے کلیدی کردار ادا کیا۔ اخبار نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حالیہ دورۂ ایران کو اعلیٰ سطح کی سفارتکاری قرار دیا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کا یہ سفارتی کردار خطے میں امن اور استحکام کیلئے بڑی پیشرفت تصور کیا جا رہا ہے۔



