صدر مملکت اور وزیراعظم کی سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا حکومت آزادی صحافت کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی او ر کہا کہ صحافتی اقدار، حقائق پر مبنی رپورٹنگ اور قومی مفاد کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، میڈیا کا تعمیری کردار قومی یکجہتی اور جمہوری استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے ۔ اپنے پیغام میں کہا کہ آزاد، ذمہ دار اور باخبر میڈیا جمہوری معاشرے کا بنیادی ستون ہے۔ امید ہے کہ نئی قیادت صحافتی اقدار کے فروغ اور قومی مفاد کے تحفظ میں اپنا مؤثر کردار ادا کرے گی۔ حکومت آزادی صحافت کے فروغ اور صحافی برادری کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی سی پی این ای کےنومنتخب صدر کاظم خان اور عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیاہے۔
انہوں نے کہا کہ امید ہےسی پی این ای آزاد،ذمہ دارانہ صحافتی اقدار کیلیے بھرپور کردارادا کرے گی ،سی پی این ای قیادت سے قومی مفاد کے تحفظ میں مؤثرکردار کی توقع ہے۔



