عاشروجاہت اور آریان خان ہمشکل قرار،دونوں فنکاروں کی تصاویر کا موازنہ، صارفین کی مختلف آراء سامنے آگئیں

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)ڈرامہ سیریل ‘کفیل’ میں ‘سبک’ کے کردار سے مشہور عاشر وجاہت کو بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کا ہم شکل قرار دیا گیا ہے۔

نوجوان اداکار عاشر وجاہت، جو ان دنوں ڈرامہ سیریل ‘کفیل’ میں ‘سبک’ کے کردار سے مداحوں کے دل جیت رہے ہیں، اپنی اداکاری اور صلاحیتوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

تاہم، حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا صارفین نے ایک دلچسپ مشاہدہ کیا ہے جس کے بعد انٹرنیٹ پر ان کے ایک بھارتی ہم شکل کا تذکرہ چھڑ گیا ہے۔

متعدد انٹرنیٹ صارفین کا ماننا ہے کہ عاشر وجاہت اور بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان کی شکلیں آپس میں کافی ملتی جلتی ہیں۔ دونوں فنکار ہم عمر ہیں اور مداحوں کو ان کے نقوش اور انداز میں گہری مماثلت نظر آتی ہے۔

سوشل میڈیا پر دونوں کی تصاویر اور حرکات و سکنات کا موازنہ کیا جا رہا ہے، جس نے ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔اس موازنے پر انٹرنیٹ صارفین کی رائے منقسم ہے۔

جہاں کچھ صارفین اس بات سے مکمل اتفاق کرتے ہیں، وہیں کچھ اس کے خلاف ہیں، ایک صارف نے لکھا میں کافی عرصے سے یہ کہہ رہا ہوں، یہ دونوں واقعی ایک جیسے لگتے ہیں۔

 ایک اور صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا "یہ کیسا احساسِ کمتری ہے؟ ہمارے اسٹار کا موازنہ بھارتیوں سے نہ کریں۔ ایک اور تبصرے میں کہا گیا کہ ان کی شکلیں نہیں ملتیں، آریان کے چہرے کے نقوش زیادہ تیکھے ہیں جبکہ عاشر کا چہرہ معصوم ہے۔

مزید خبریں

Back to top button