چین نے ایرانی تیل پر انحصار کرنے والی ریفائنریوں پر امریکی پابندیوں کو مسترد کر دیا

بیجنگ(جانوڈاٹ پی کے)چین نے ایرانی تیل پر انحصار کرنے والی ریفائنریوں پر امریکی پابندیوں کو مسترد کر دیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ  پانچ آئل ریفائنریوں پر عائد امریکی پابندیوں پر عملدرآمد نہیں کریں گے،چین ایرانی تیل کا ایک بڑا خریدار ہے،امریکی پابندیوں کو تسلیم نہیں کریں گے۔

چینی وزارت خارجہ کا کہناتھا کہ امریکی پابندیوں کا مقصد چینی کمپنیوں کو اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں سےروکنا کرنا ہے،چین کی تمام کمپنیاں عالمی قوانین کی پاسداری کرتی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button